کمشنر سرگودھا کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے او پی ڈی، بچہ وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور سروس ڈلیوری کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران بعض مریضوں کی جانب سے ہسپتال عملہ پر مخصوص افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ادویات فراہم کیے جانے کی شکایت کی گئی، جس پر کمشنر نے فوری طور پر میڈیکل سٹور کا از خود معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران یہ مشاہدہ کیا گیا کہ چار میں سے صرف ایک کائونٹر پر ادویات فراہم کی جا رہی تھیں جبکہ دیگر کاؤنٹرز پر تعینات عملہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر ضروری گفتگو میں مصروف تھا۔ کمشنر نے اس صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر خود او پی ڈی میں موجود رہ کر سروس ڈلیوری کے تمام معاملات کی براہ راست نگرانی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں