پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا

گوجرہ(نامہ نگار)نواحی گائوں میں پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیاگیا ۔ ملزم موقع سے فرارہو ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چکنمبر281ج ب کا وقاص پولیس لائن ٹوبہ میں تعینات ہے جو اپنے گھر آیا ہواتھا جس پرگائوں کے عثمان نامی نوجوان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیاہے جہاں پر طبی امدادجاری ہے جبکہ ملزم موقع سے اسلحہ لہراتاہوافرارہو گیا ۔تھانہ صدر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔وجہ عناد کاسردست علم نہیں ہو سکا۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں