گوجرہ ( نامہ نگار) کار سوارو ں کو روکنے پر مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ، ملزمان کی فائرنگ سے اپنا ہی ایک ساتھی شدید زخمی ہو گیا ۔ ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔معلو م ہوا ہے کہ سی سی ڈی پولیس چک نمبر 307 ج ب کے قریب گشت پر موجود تھی کہ انہو ں نے ایک مشکوک کارسواروں کو رکنے کا شارہ دیا جو کار کی سا ئیڈ ما ر کر چک نمبر 360 ج ب کی طرف فرار ہو گئے پولیس پارٹی نے کار سوا رو ں کا تعاقب کیا تو کار سوارو ں کے سا تھیو ں اسلم عرف ماکھا ، عمرا ن ، اکرم ، شبیر ، بلا ل ، بابر م اکبر ، اصغر ، عدنا ن وغیرہ 13 نامزد افراد اور 35 کس نامعلو م نے پولیس پارٹی پر جان لیوااندھا دھند فائرنگ شروع کردی پولیس پارٹی نے درختو ں کی اوٹ اور فصلو ں میں چھپ کر جا نیں بچا ئیں اسی دورا ن گائو ں کے لوگ پو لیس کی مدد کو آ گئے تو ملزما ن موقع سے فرار ہو گئے دورا ن فائرنگ ملزما ن کی فائرنگ سے انکا اپنا سا تھی اسلم عرف ماکھا شدید زخمی ہو گیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے سی سی ڈی پولیس گوجرہ نے ملزما ن کی تلا ش میں چھا پے ما رنے شروع کر دیئے ۔




