عرب وزراء کا دورہ فلسطین ملتوی

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے مصر، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کو فلسطینی صدر کی دعوت پر مغربی کنارے کا دورہ کرنے سے روک دیا۔عرب وزرائے خارجہ کا آج فلسطینی اتھارٹی کے صدر دفتر رام اللہ کا دورہ شیڈول تھا تاہم اسرائیل نے مصر، اردن، سعودی عرب اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کو روک دیا کہ فلسطینی انتظامی دارالحکومت رام اللہ میں ہونے والے مجوزہ اجلاس کی اجازت نہیں دے سکتے۔واضح رہے کہ یہ اجلاس ایک بین الاقوامی کانفرنس سے قبل منعقد ہونا تھا، جس کی مشترکہ میزبانی فرانس اور سعودی عرب کریں گے، یہ کانفرنس 17سے 20جون تک نیویارک میں منعقد ہونے والی ہے، جس میں فلسطینی ریاست کے قیام کے مسئلے پر بات چیت کی جائے گی۔اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ عرب وزرائے خارجہ فلسطینی ریاست کے قیام پر بات چیت کے خواہشمند ہے تاہم فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔عرب ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے رکاوٹ ڈالے جانے کی مشترکہ مذمت کرتے ہوئے اپنا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں