پی پی52میں ضمنی الیکشن

سیالکوٹ (نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔صوبائی اسمبلی کی نشست پر ووٹنگ کا عمل شام 5بجے تک جاری رہے گا۔حلقے میں 38 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 11پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔پی پی 52کی نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کیانتقال پر خالی ہوئی تھی۔ن لیگ سے حنا ارشد، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط اور پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ میدان میں اترے ہیں۔حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 97ہزار 185ہے، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 57ہزار 725ہے جبکہ حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 460 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں