واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں شہد کی مکھیاں لے جانے والا ایک ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں 25کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد ہو گئیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امریکی ریاست واشنگٹن کے واٹ کام کانٹی میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ایک ٹرک الٹ گیا اور اس کے بعد ٹرک میں لیجائے جانے والی 25کروڑ مکھیاں ٹرک سے نکل کر آزاد فضائوں میں چلی گئیں۔ حکام کے مطابق ٹرک میں شہد کی مکھیوں کے 30ہزار کلوگرام سے زائد چھتے دوسری جگہ منتقل کیے جارہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں شہد کی مکھیوں کے آزاد ہوجانے کے بعد پولیس اور انتظامیہ میں لوگوں کو ٹرک الٹنے کے مقام سے دور رہنے اور شہد کی مکھیوں سے بچنے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماہرین اور شہد کی مکھیاں پالنے والے افراد شہد کی مکھیوں کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور امید ہے کہ شہد کی مکھیاں جلد اپنے چھتوں کے پاس لوٹ آئیں گی۔




