لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ مریم نوازسے ایم ڈی اوورسیزپاکستانی فائونڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنیکا حکم دیتے ہوئے سرکاری محکموں وضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کی مسائل جلد حل کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دیں۔ وزیراعلیٰ آفس، چیف سیکرٹری آفس اورآئی جی آفس میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔ سرکاری فوکل پرسن، بیرون ملک مقیم بھائیوں کے معامات ومسائل حل کروانے میں کردار ادا کرینگے۔ افضال بھٹی کی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل وامور بارے بریفنگ دی گئی۔افضال بھٹی نے اوپی ایس ہائوسنگ سوسائٹی اورسکول کے معاملات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بلاتاخیر حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ ملاقات میں اوورسیزپاکستانی کمیشن پنجاب کو فعال ومتحرک بنانے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت اوورسیزپاکستانیز کے مسائل کے حل میں ہرممکن اقدامات کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔




