ایڈن گارڈن میں 13سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے تشدد سے جاں بحق

ڈجکوٹ(نامہ نگار)روشن والا کی رہائشی کمسن ملازمہ مالکان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ‘ارشاد کی13کمسن بیٹی عالیہ تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ ایڈن گارڈن میں ذیشان کے گھر کام کرتی تھی۔ذیشان کی بیوی نے فریج سے کھانا نکالنے پر عالیہ پر لکڑی کے ریپر سے تشدد کیا اورنعش کو روشن والا کے علاقہ میں پھینک دیا۔ تھانہ روشن والا پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کردی اور ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ملزمان نے عالیہ پر تشدد کا اعتراف کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں