نیشنز کپ’قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

کوالالمپور (سپورٹس نیوز) ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 15تا 21جون کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی قیادت عماد بٹ کریں گے۔منتخب کھلاڑیوں میں منیب الرحمن ،عبداللہ اشتیاق ، محمد عبداللہ ، سفیان خان، عبدالمنان اور حماد انجم شامل ہیں۔ارشد لیاقت، معین شکیل، زکریا حیات اور غضنفر علی کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔سلمان رزاق ، جنید منظور ، عبدالحنان شاہد، رانا وحید، افراز خان، عبدالرحمن ، احمد ندیم، محب اللہ اور رانا ولید کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں