5تھانوں کے SHO تبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے 5تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی انسپکٹر ایوب ساہی کو ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ جبکہ وہاں کے ایس ایچ او فاروق علی کو پولیس لائن بھجوا دیا۔ ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ جنید نذیر کو ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی تعینات کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر محسن منیر بسرا کو ایس ایچ او تھانہ صدر سمندری اور وہاں سے ایس ایچ او تھانہ صدر سمندری امتیاز گوندل کو ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ تعینا ت کر دیا۔ جبکہ انسپکٹر میاں زاہد کو ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ تعینات کر دیا، جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں