پولیس ناکام،فیصل آباد میں آج پھر78ڈاکے،4اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید 78 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے 4خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ رشید آباد کے رستم علی کی بیٹی(ش) کو، مانانوالہ کے علاقہ 74ر ب کے فقیر حسین کی بیٹی (ظ) کو اکبر علی وغیرہ، ماموں کانجن کے علاقہ493گ ب کے نوید احمد کی اہلیہ (ت)’ تھانہ روڈالہ کے علاقہ 595گ ب کی نسرین بی بی کی بیٹی (ک) ، ملت ٹائون کے علاقہ اسلم پارک کی عاصمہ کی بیٹی (آ) کو اکرام وغیرہ جبکہ گمٹی چوک کے قریب جاوید سے نقدی وفون، بیرون کارخانہ بازار کے رفاقت مسیح سے جھپٹا مار کر فون، بھوآنہ بازار کے قریب سفیان سے 10ہزار، لطیف پارک کے شکیل احمد سے25ہزار وفون، گلشن حیات کالونی کے محسن کی اہلیہ سے لاکھوں کی نقدی وزیورات، جمیل پارک کے نور علی سے نقدی وفون، جناح کالونی میں شہزاد کی دکان سے سامان چوری، گلبرگ روڈ پر شکیل سے جھپٹا مار کر فون، مراد آباد کے بشارت علی کے گھر سے بکرا چوری، محمدی چوک میں شہباز سے جھپٹا مار کر فون، رفحان مل کے قریب برکت علی سے 27ہزار وفون، مدینہ ٹائون کے ذیشان سے 30ہزار وفون، نور پور کے رانا محمد حسن سے نقدی وفون، گلستان کالونی کے اکمل سے 17ہزار وفون، جالندھر مارکیٹ کے یوسف کی دکان سے بیٹریاں چوری، حاجی آباد کے عمران سے نقدی وفون، منصور آباد کے عمران سے گودام سے بھاری مالیت کا سامان، کینال روڈ پر محمد اسلم سے موٹر سائیکل، عبداللہ پور کے قریب رائے قمر سے جھپٹا مار کر فون، گلشن مکہ کے علی رضا کے دفتر سے سامان چوری، 108رب کے اسلم سے 30ہزار وفون، 74رب کے منیر سے 19ہزار وفون، 477گ ب کے ناصر حسین شاہ سے موٹر سائیکل، 388گ ب کے امجد حسین کی دکان لوٹ لی، قصبہ تاندلیانوالہ کے جاویداقبال کی حویلی سے مویشی، 612گ ب کے رب نواز کے گھر سے بکرے، 405گ ب کے آصف کی حویلی سے مویشی، 400گ ب کے عبدالغفار کے گھر کے باہر سے بکرے، 550گ ب میں رانا زبیر کے ڈیرہ سے مویشی، 414گ ب کے رب نواز کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی، سامان چوری، پل بھرالہ کے قریب یٰسین سے60ہزار و فون،594گ ب کے ظہیر عباس کے گھر کا صفایا کر دیا’ 495گ ب کے رحمت علی سے 15ہزار وفون، 253 رب کے بلال سے نقدی وفون، رحمت ولاز کے قریب دانش سے نقدی وفون، کنک بستی کے قریب اعتزاز حسن سے نقدی وفون، 8ج ب کے شہباز علی سے بکرے چھین لیے، گوکھوال کے قریب عدنان سے60ہزار وفون، ورکرز ویلفیئر سکول کے قریب سلیم سے نقدی وفون، سمانہ پل کے قریب اسد سے 15ہزار وفون، دھنولہ کے قریب نوید کے لاکھوں کے مویشی چوری، النور ٹائون کے ضیاء الحسن کی دکان کا صفایا، رسول پورہ کے راشد علی سے نقدی وفون، محلہ حیدرآباد کے امیر علی سے جھپٹا مار کر فون، محلہ غازی آباد کے عثمان سے 17ہزار وفون، مدینہ ٹائون علی پارک کے سلیمان سے27ہزار وفون، 195رب کے ندیم کے ڈیرہ سے مویشی، مسلم پارک کے آصف خان کی دکان سے سامان چوری،گنیش مل روڈ پر جنید اکرم سے نقدی و فون، جھال انڈر پاس کے قریب عاصم محمود سے3بکرے چھین لیے، جھنگ روڈ پر حمزہ سے جھپٹا مار کر فون، نوبانوالہ کے شہباز کا گھر لوٹ لیا، 260ر ب کے یوسف کے گودام کا صفایا کر دیا، 269ر ب کے عامر سے نقدی و فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں شہباز کالونی ظہیر، جمیل ٹائون کے عظیم، محمدنگر کے حسن عسکری، ستیانہ روڈ سے انجم شفیق، کھرڑیانوالہ کے طلحہ، محمدی چوک کے احسن، مدنی چوک سے ابرارالحق، پیپلز کالونی کے ندیم، مدینہ ٹائون کے توقیر احمد، ملت روڈ کے فیاض، منصور آباد کے اکبر علی، گلستان کالونی کے خالد، غوثیہ چوک سے نوید، وارث پورہ کے فیصل ، کینال روڈ پر رفیع، ستیانہ روڈ پر ذوالقرنین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے۔ پولیس سماج دشمن عناصرکا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں