عید کیلئے کپڑوں پر جھگڑا،میاں بیوی نے زہریلا سپرے پی لیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) عید کیلئے کپڑے نہ لیکر دینے پر میاں بیوی نے جھگڑے سے دلبرداشتہ زہریلا سپرے پی لیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 76رب چھوٹا رسول پورہ کے رہائشی عمران ولد اکرم کے گھر غربت و فاقہ کشی نے ڈیرے جما رکھے ہیں گزشتہ روز اسکی اہلیہ شبانہ نے عید پر نئے کپڑے خریدنے کیلئے رقم کا تقاضا کیا تو دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر دونوں میاں بیوی نے کیڑے مار زہریلا سپرے پی لیا،اطلاع پر پولیس نے دونوں میاں بیوی کو طبی امداد کیلئے کھرڑیانوالہ ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر و پیرا میڈیکل اسٹاف نے بروقت طبی امداد فراہم کرکے دونوں کو بچا لیا ڈاکٹرز کے مطابق دونوں میاں بیوی کی حالت تسلی بخش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں