فائرنگ سے نوجوان لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان لہولہان’حملہ آور فرار’ مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ روڈ پر واقع بانس والی کا رہائشی 22سالہ نوجوان احتشام جاوید ولد عنصر جاوید گلی میں جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا۔ تاہم ملزمان کی شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست پر کارروائی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں