عالمی برادری کشمیر اور فلسطین میں مظالم بند کروائے،مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی امن، ترقی اور انسانیت کا راستہ ہے۔تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی امن، ترقی اور انسانیت کا راستہ ہے، احترام و برداشت کا کلچر جنگ و نفرت کا موثر جواب ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو ہمیشہ مکالمے، رواداری اور باہمی احترام کا داعی رہا ہے۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ہم سب کو مکالمے کی روح سمجھنا ہوگا اوراختلاف کو دشمنی سمجھنے کا رویہ ترک کرنا ہوگا، سرزمین فلسطین اور کشمیرمیں جاری مظالم کا واحد پائیدار حل بامعنی ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے، بین الاقوامی برادری کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا ہم بچوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے یا بات چیت سے امن کا راستہ چنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں