واسا کا آپریشنز سٹاف عید ایام میں متحرک رہا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر آپریشنز سٹاف عید ایام میں مستعد اور متحرک رہا عیدالاضحی کی چھٹیوں کے باوجود آپریشنز سٹاف شہریوں کی شکایات کا ازالہ مختصر وقت میں کرنے کے لئے مصروف عمل رہا۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا عامر عزیز نے کہا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کیلئے آپریشنز سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ڈیوٹی پوائنٹس پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر بھرپور عمل درآمد کروایا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران تمام مشنری بھی آپریشنل رہی تاکہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز ڈیلیوری ممکن بنائی جا سکے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے ہمہ تن کوشاں ہیں جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عید ایام کے دوران آپریشنز افسران بھی مختلف پونڈنگ پوائنٹس کا وزٹ کرتے رہے تاکہ صارفین کی شکایات کو بروقت حل کیا جاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں