بانی PTIنواز شریف کے ثانی نہیں بن سکتے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پاکستان میں مہنگائی بھی گرگئی ہے اوراپنے کردارسے پی ٹی آئی بھی -28مئی9مئی اور10مئی کا فرق عوام کوخودنکالناہے۔آ ج یش ہونیوالاوفاقی بجٹ عوام دوست ہو گاجس میں تکلیف نہیں رییف ہو گا-جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی میاں نوازشریف کے ثانی نہیں بن سکتے ساڑھے تین برس میں پی ٹی آئی نے خوشحال عوام کو بدحال کیا جبکہ میاں نوازشریف کی تاریخ اور ریکارڈ موجودہے انہوں نے اقتدار کی پرواہ کئے بغیر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے سمیت ملکی ترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں جو کردار ادا کیا اسے کوئی سیاسی بصیرت رکھنے والانظرانداز نہیں کرسکتااب تو ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستان کی حکومتی قیادت کی تعریف کررہے ہیں-انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال میں وفاقی اورپنجاب حکومت نے عملی اقدامات کرکے عوام کو مشکلات سے نکالا-اقتدار سنبھانے کے بعد وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف متحرک ہوکرہرسطہ پرجوعملی اقدامات کیے ان سے مسلم لیگ ن اور حکومت کی عزت میں اضافہ ہوا-آج حسب معمول جھوٹ بولنے والوں کے علاوہ ہرطبقہ حکومتی کرداراور کارکردگی سے مطمئن ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں