بھارت کیساتھ جنگ پر اٹھنے والے اخراجات بڑا مسئلہ نہیں

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی کا بل نہیں بھرا جاتا وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی رہے گی۔اکنامک سروے پریس کانفرنس کے بعد سوالوں کے جواب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ پر اٹھنے والے اخراجات بڑا مسئلہ نہیں، آئندہ سال کے بجٹ میں یہ اخراجات شامل ہوں گے۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی کا بل نہیں بھرا جاتا وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی رہے گی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ پاسکو کرپشن کا گڑھ تھا جسے ختم کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر سالانہ 6سے 700ملین ڈالر خرچ کریں گے، آبادی بڑھنے کی 2.55 فیصد شرح جاری رہی تو سوچ لیں ملک کا کیا حشر ہوگا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 5 سال کی بلند ترین سطح پر ہے، 43 وزارتوں اور 200ذیلی اداروں میں مرحلہ وار رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں