پنشن کا نیا نظام

اسلام آباد (بیوروچیف) قومی اسمبلی میں ہونے والی بجٹ تقریر میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے پنشن کا نیا نظام لاگو کیا جائے گا، پینشن میں اضافہ مہنگائی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پینشن کی مدت 10سال تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، ایک سے زیادہ پیشن کا خاتمہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں پینشن یا تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معذور ملازمین کے لیے خصوصی کنوینس الانس کو. ماہانہ 4ہزار سے بڑھا کر 6ہزار کر دیا جائے گا، اہل ملازمین کو 30فیصد کی شرح سے ڈسپیریٹی ریڈکشن الانس دینے کی تجویز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں