چنیوٹ میں نیا DHQہسپتال 6ماہ میں فعال ہونیکی خوشخبری

چنیوٹ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع چنیوٹ میں 125بیڈز پر مشتمل نیا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال آئندہ 6ماہ میں فعال ہونے کی خوشخبری سنادی گئی۔ کمشنر فیصل آباد مریم خان نے ضلع چنیوٹ میں عوامی بہبود کے بڑے منصوبہ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔کمشنر نے جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیااور واضح کیا کہ شفافیت پر زیروٹالرنس ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی تکمیل ترجیح ہے۔دریں اثنا کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چنیوٹ میں 60 بیڈز پر مشتمل سرجیکل ٹاورکا دورہ کیا اور تکمیلی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کے ہمراہ زیر تعمیر سرجیکل ٹاور کے مختلف شعبے دیکھے اورجاری تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھاجائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فنشنگ ورک جلد مکمل کریں،متعلقہ افسران موقع پر موجود رہ کر نگرانی کریں اور بقیہ کام بلاتاخیر مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ 60 بیڈز کے اضافہ سے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی نئی پرشکوہ عمارت کا تعمیراتی کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں