سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 24ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی’1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 24ہزار 040پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 383پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 22ہزار 24پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں