میونسپل کمیٹی جڑانوالہ میں پینے کا پانی اور واش روم نہ ہونے سے شائلین پریشان

جڑانوالہ(صابر گھمن سے)میونسپل کمیٹی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی 2منزلہ بلڈنگ میں پینے کے صاف پانی اور واش روم کی سہولت ناپید،قیامت خیز گرمی میں تاریخ پیدائش و اموات کے اندراج کیلئے آنیوالے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا،شہریوں کا کمشنر ، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق چند سال قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے میونسپل کمیٹی میں 2 منزلہ بلڈنگ تعمیر کی گئی جس میں بنے 16کمروں جن میں ریکارڈ روم کچی آبادی /میونسپل کالونی، نقشہ برانچ،پنشن برانچ،ٹکیس برانچ،ہیڈ کلرک میونسپل کمیٹی، بچوں کی تاریخ پیدائش اندراج و شہریوں کی اموات کے اندراج کے شعبہ جات قائم ہیں مذکورہ بلڈنگ میں ایک طرف متعلقہ شعبہ جات کے افسران و ماتحت عملہ اپنے فرائض منصبی ادا کر رہا ہے تو دوسری جانب ریکارڈ کی نقول و درستگی،بچوں کی تاریخ پیدائش و شہریوں کی اموات پنشن کے حصول کیلئے روزانہ درجنوں شہری آتے جاتے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ 2منزلہ بلڈنگ میں شہریوں کے پینے کیلئے صاف پانی اور واش روم کی سہولت تک موجود نہیں ہے جبکہ میونسپل کمیٹی افسران و ماتحت عملے کو بھی شاید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ بلڈنگ میں مختلف شعبہ جات کے دفاتر قائم ہیں اور قیامت خیز گرمی میں دور دراز علاقوں سے آنیوالے شہریوں کیلئے بنیادی سہولیات کا فقدان پایا جانا افسوناک امر ہے عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے اپیل ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی 2منزلہ بلڈنگ میں شہریوں کے پینے کیلئے ٹھنڈے پانی والے الیکٹرک کولر اور واش روم کی سہولت یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں