نوبیاہتا جوڑے نے خودکشی کیوں کی؟ وجہ سامنے آ گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والا کے قریب ٹرین تلے آ کر خودکشی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق عدیل ٹائون کے رہائشی ساجد علی کی اڑھائی ماہ قبل فوزیہ نامی لڑکی سے شادی ہوئی۔ عید پر ساجد اور اسکی اہلیہ ہنی مون منانے کیلئے ناران کاغان جانا چاہتے تھے جس کے لیے ساجد نے اپنے بھائی فہد سے پیسے مانگے تو اس کے بھائی نے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے وقت مانگا تو گزشتہ روز علی الصبح ساجد اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر سے نکلا اور پٹڑی پر آ کر بیٹھ گئے جہاں پر انہوں نے بھائی کو کال کی کہ آج لازمی ہنی مون پر جانا ہے، 10منٹ میں پیسے لے آئو ورنہ خودکشی کر لونگا۔ فہد کے سمجھانے کے باوجود میاں بیوی نے ٹرین تلے آ کر خودکشی کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں