فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کے آئندہ سالانہ بجٹ میں فیصل آباد کی تعمیر وترقی اور ترقیاتی سکیموں کیلئے 30ارب مختص کرنے کی تجویز’ فیصل آباد میں اربن ٹرانسپورٹ سروس کیلئے 5ارب’ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں اور ہائر سکینڈری سکولز کو سولر سسٹم پر منتقلی کیلئے بھی خطیر رقم رکھی گئی ہے جبکہ روڈز کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی سکیموں کیلئے بھاری رقم مختص کی جائے گی۔




