منورعلی وارثی رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف سماجی شخصیت تاجر رہنما حاجی خالد (وارث ٹریڈرز سمن آباد والے) کے بھائی منور علی وارثی رضائے الٰہی سے وفات پا گئے، مرحوم کی نماز جنازہ مدنی مسجد سمن آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شہر کی سماجی وسیاسی شخصیات اور تاجروں سمیت اہل محلہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سمن آباد والے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور ختم قل شریف جامع مسجد صدیقیہ گلی نمبر 8نثار کالونی میں منعقد ہوا جس میں مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی ،مرحوم چوہدری منور علی وارثی انتہائی مخلص اور ملنسار شخصیت تھے، فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے، علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات اور تاجروں نے تاجر رہنما حاجی خالد کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں