سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار ہے’ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 25ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1000سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 25ہزار 490پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2328پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 24ہزار 352پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں