حکومتی پالیسیوں پر اعتماد،1ماہ میں3609نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

اسلام آباد (بیوروچیف) ملکی تاریخ میں ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ 3ہزار 609 نئی کمپنیاں مئی 2025میں رجسٹر کی گئی ہیں۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تصدیق کردی۔اسلام آباد میں ایس ای سی پی کے جاری اعلامیے کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے دوران دو ارب 77کروڑ روپے سے زائد کا سرمایہ اکٹھا کیا گیا۔ مئی 2025کے دوران 3ہزار 600سے زائد کمپنیوں کے رجسٹریشن کے بعد جنوری 2025میں قائم کردہ 3ہزار 482نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ایس ای سی پی اعلامیے کے مطابق نئی کمپنیوں کی لگ بھگ 99اعشاریہ 9فیصد رجسٹریشن اب ڈیجیٹل طریقے سے کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں