فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ581گ ب میں جائیداد کے تنازعہ پر مشتعل افراد نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔581گ ب میں حاجی منشاء کی زمین کا اس کے پانچ بیٹوں اور دو بیٹیوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔جعفر علی ولد کرم جو ان کا دور کا رشتہ دار تھا سمجھانے کیلئے آیا تو اسی دوران ان کا آپس میں جھگڑا ہو گیا جس پرسہیل عباس، خاتون بی بی، ابراہیم وغیرہ نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔




