اسلام آباد(بیورو چیف)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی حکومت کی جانب سے بغیر منظوری 344 ارب 64 کروڑ روپے گرانٹس کے اجرا پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 344 ارب 64 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات کیے،ان اضافی اخراجات کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی سے رجوع کر لیا گیا۔سب سے بڑی گرانٹ 115 ارب روپے بجلی کے شعبے میں آئی پی پیز کو دی گئی، دفاعی اخراجات کے لیے 59 ارب روپے سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری لی جائے گی۔ صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے۔دستاویز کے مطابق 14 ارب روپے کی رقم زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے لیے جاری کی گئی، پاکستان آرمی کی انسداد دہشتگردی صلاحیت بڑھانے کیلئے23 ارب روپیکی گرانٹ شامل ہے۔




