ویبھاؤ سوریا ونشی شکست کے بعد سری لنکن کرکٹر سے ہاتھا پائی پر اتر آئے

دمبولا(سپورٹس نیوز)سری لنکا اے کے خلاف میچ میں شکست پر بھارت کے ویبھاؤ سوریا ونشی آپے سے باہر ہوکر سری لنکن کھلاڑی سے ہاتھا پائی کرنے لگے۔دمبولا میں جاری ون ڈے سہ فریقی سیریز کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا اے نے سپر اوور میں بھارت اے کو شکست دی۔میچ کے آخری لمحات ڈرامائی رہے۔ خراب روشنی کے باوجود سپر اوور کرایا گیا جبکہ ایک متنازع نو بال فیصلے کے باعث بھارتی کھلاڑیوں کو دوبارہ میدان میں واپس آنا پڑا۔اس کے علاوہ بھارت اے کو پچ کے خطرناک حصے پر دو مرتبہ دوڑنے کے باعث 10 پینلٹی رنز بھی دیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں