ناران کاغان روڈ بند

مانسہرہ (نامہ نگار) مانسہرہ میں کاغان روڈ مہانڈری کے مقام سے آج مکمل بند رہیگا ، ناران میں موجود سیاح آج شام 5 بجے تک واپس نکل سکتے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق، پل کی توسیع کے باعث 14جون سے 17جون تک کاغان ناران روڈ مکمل طور پر بند رہیگا،گلگت بلتستان اور ناران جانیوالے سیاح بذریعہ شاہرہ قراقرم چلاس کا راستہ استعمال کریں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 14جون سے 17جون تک کاغان روڈ مہانڈری کے مقام سے مکمل بند کر دیا جائے گا،ناران میں موجود واپس جانے کے خواہش مند سیاح آج شام 5بجے تک واپس نکل سکتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مزیدکہاگیاہے کہ مانسہرہ گلگت بلتستان اور ناران جانے والے سیاح اور مسافر بذریعہ شاہرہ قراقرم چلاس کا راستہ استعمال کریں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مانسہرہ پل کی توسیع سے دو طرفہ ٹریفک ممکن ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں