مستحق افراد کی قانونی معاونت کیلئے عدالتوں میں وکلاء بھرتی کرنیکا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کا مستحق افراد کو قانونی معاونت کیلئے عدالتوں میں وکلاء بھرتی کرنے کا فیصلہ’ وکلاء کو انسداد دہشت گردی’ سیشن کورٹس’ فیملی کورٹس’ مجسٹریٹس’ سپیشل کورٹس’ ہائی کورٹ’ فیڈرل شریعت کورٹ اور سپریم کورٹ میں تعینات کیا جائے گا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے وکلاء سے25جون تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ غریب اور مستحق افراد کو قانونی معاونت پنجاب لیگل ریڈ ایکٹ 2018ء اور پنجاب لیگل ریڈ رولز 2025ء کے تحت مہیا کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اہل وکلاء کو مجسٹریٹس کورٹس’ فیملی کورٹس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج’ انسداد دہشت گردی انسداد بدعنوانی’ منشیات بالخصوص بچوں کے متعلق ہائی کورٹس’ شریعت کورٹ’ سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکلاء پینلز میں بھرتی کیا جائے گا۔ وکلاء کا پنجاب بار کونسل کا ممبر’ متعلقہ اضلاع کی بار ایسوسی ایشن کا رکن اور کم ازکم پانچ سالوں میں متعلقہ عدالتوں میں مقدمات کی فہرست بھی جمع کروانا ہو گی۔ وکلاء 25جون 2025ء تک پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو درخواستیں دے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں