تربیلا ڈیم میں پانی کم’ بجلی کی پیداوار متاثر ہونیکا خدشہ

ہری پور(نامہ نگار) تربیلا ڈیم میں بارشوں کی کمی کے باعث پانی کی آمد میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے جس کے باعث پانی کی سطح روز بروز کم ہوتی جا رہی ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا موجودہ لیول 1450.85فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ ڈیڈ لیول سے صرف 48فٹ بلند ہے۔ترجمان کے مطابق ڈیم میں پانی کی آمد 177400کیوسک جبکہ اخراج 151800کیوسک ہے، پانی کی کم آمد کے باوجود تربیلا ڈیم کے تمام 17پیداواری یونٹس فعال ہیں اور ان سے اس وقت 1413میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔تربیلا ڈیم کی کل پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550فٹ ہے جبکہ اس کا ڈیڈ لیول 1402فٹ ہے، ڈیم میں لگے 17پیداواری یونٹس مجموعی طور پر 4888میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔محکمہ آبپاشی اور توانائی کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بارشوں کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو نہ صرف ڈیم میں پانی کی سطح مزید کم ہو سکتی ہے بلکہ بجلی کی پیداوار بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں