فیصل آباد ڈاکوؤں کے حوالے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکے چوریاں عام، آج پھر مزید 70وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اساب لوٹ کر فرار ہو گئے’ اتھرے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر شہری سے 5لاکھ چھین کر گولی مار دی’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر تین لڑکیوں کو اغوا کر لیا پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ صدیق چوک کے شاہد کی بیٹی(م) کو ملزمان شہزاد وغیرہ،مانانوالہ کے علاقہ21ج ب کی شہناز بی بی کی بیٹی(ن) اور مدینہ ٹائون کے محبوب کی بیٹی(الف ) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تھانہ ترکھانی کے علاقہ 138 گ ب میں مسلح ڈاکوئوں نے شہری رضوان سے 5لاکھ چھین کر مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر لہولہان کر دیا’ مضروب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ الائیڈ ہسپتال کے قریب اریج فاطمہ سے جھپٹا مار کر فون، سرگودھا روڈ پر حافظ شعیب سے8ہزار و فون، لاری اڈا کے قریب عبدالرحمن سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، ریلوے روڈ پر میونسپل کارپوریشن کی سٹریٹ لائٹس چور لے اڑے۔ بکر منڈی روڈ پر شوکت علی سے 1لاکھ و فون، دھوبی گھاٹ کے قریب سلیم سے10ہزار و پرس، غلام محمد آباد نادرا آفس کے قریب الطاف سے نقدی و فون، منیر آباد کے عمیر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و سامان چوری،203ر ب کے ثقلین سے2لاکھ لوٹ لئے، فاروق آباد کے قریب زبیدہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا،160ج ب میں عبداللہ کے گھر کا صفایا کر دیا، 165ر ب کے عثمان سے22ہزار و فون، جھمرہ کے احسان اللہ سے ڈیڑھ لاکھ و فون، شالیمار چوک میں قمرالزمان سے8ہزار و فون، ڈی گرائونڈ کے قریب زیدعلی سے جھپٹا مار کر فون، محلہ اسلم گنج کے باہر سعید کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری،274ر ب کے رضوان کے ڈیرہ سے مویشی، گنیش مل روڈ پر شہباز سے ساڑھے سات لاکھ چھین لئے،241ر ب کے منور سے35ہزار و فون، سدھار کے قریب جمیل سے24ہزار و فون،251ر ب کے عمیر سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 243ر ب کے اعجاز کی حویلی سے12ہزار کی مرغیاں چوری،جھنگ روڈ بائی پاس سجاد سے 1لاکھ40ہزار و فون، جڑانوالہ روڈ پر شہزاد علی سے 55سو روپے و فون، 209ر ب کے قریب اختر علی سے10ہزار و فون، علی ٹائون میں سجاد حیدر کا گھر لوٹ لیا، ستیانہ روڈ پر جواد سے35ہزار و فون چھین لیا۔225ر ب کے عبدالرئوف کی حویلی سے مویشی چوری، 215ر ب کے قریب عنایت اللہ سے5ہزار و فون، شالیمار پارک کے حبیب الرحمن کے گھر سے 3لاکھ کے زیورات و نقدی، منصور آباد کے عرفان سے25ہزار و فون، فاروق پارک جڑانوالہ کے طارق سے موٹر سائیکل نقدی و فون، اقبال کالونی کے قمر حیات سے نقدی و فون، حسین شوگر مل کے قریب بلال سے نقدی و فون، 648گ ب کے شہزاد سے22ہزار، 53گ ب کے زبیر کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 109گ ب کے وقاص علی سے 10ہزار و فون، 94گ ب کے عبدالرئوف سے نقدی و فون، 67گ ب کے زوہیب سے 40ہزار و فون،39گ ب کے وقاص سے 16ہزار،381گ ب کے تقدس سے50ہزار، 626گ ب کے علی احمد سے30ہزار و فون،570گ ب کے محمد علی کے ڈیرہ سے ڈیڑھ لاکھ کی گندم چوری،جھمرہ روڈ پر عمر سے80ہزار و فون،194ر ب کے زین العابدین سے75ہزار و فون، 612گ ب کے شاہد علی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری،409گ ب کے احتشام سے سوا لاکھ،391گ ب کے ممتاز علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی ،لکڑ منڈی تاندلیانوالہ کے خلیق سے80ہزار و فون، 607گ ب کے عدنان سے ساڑھے تین لاکھ، پنڈی شیخ موسی کے عمردراز سے ڈیڑھ لاکھ، 442گ ب کے رمضان سے49ہزار و فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں ڈگلس پورہ کے حنیف، گلبرگ کے نزاکت علی، عید گاہ روڈ سے عرفان، ڈیرہ سائیں قبرستان سے یاسر علی، خدیجہ میموریل ہسپتال سے عمران، باغبان پورہ کے اظہر،25ج ب کے فیض، فریدٹائون کے عامر ولید،جنرل ہسپتال سمن آباد سے عمیس عمر، مخدوم روڈ سے سفیان، 228ر ب کے ارشاد، 214ر ب کے امین اللہ، سوشل سیکورٹی جڑانوالہ سے محسن، میاں پارک سے اسامہ اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں