خلیل الرحمان قمر کا ہمایوں سعید کیساتھ کام نہ کرنیکا عندیہ

کراچی (شوبز نیوز)معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے ہمایوں سعید سے متعلق حیران کن بیان میں کہا ہے کہ شاید مستقبل میں ہمایوں سعید کے ساتھ کام نہ کروں۔پاکستان کے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر اور صفِ اول کے اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کا شمار ان تخلیقی جوڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کو کئی یادگار اور سپر ہٹ پروجیکٹس دیے۔ عید الاضحی کے ایک خصوصی شو میں خلیل الرحمان قمر سے جب مسلسل ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے چونکا دینے والا جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ اب میں ہمایوں کے ساتھ کام کرنے سے گھبرا گیا ہوں، ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں ہم بہت زیادہ ساتھ کام نہ کر سکیں۔انہوں نے اشارہ دیا کہ اب شاید وہ پے در پے منصوبے ہمایوں سعید کے ساتھ نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں