یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم ہیک، میزائل اپنے علاقوں پر گرنے لگے۔ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے لگیں۔تل ابیب سے فائر کیے گئے میزائل فضا میں بلند ہونے کے بعد واپس زمین کی طرف آتے ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تاحال اسرائیلی حکام نے ان رپورٹس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ ماہرین کا کہناہے اگر یہ درست ہے تو سکیورٹی کے لیے خطرناک پیش رفت ہو سکتی ہے۔




