سہیل قادر چیمہ MD واسا فیصل آباد تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے ایم ڈی واسا فیصل آباد عامر عزیز کو تبدیل کر کے اسکی جگہ ڈائریکٹر انجینئرنگ گلبرگ ٹائون واسا لاہور سہیل قادر چیمہ کو ایم ڈی واسا فیصل آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سیکرٹری ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تبدی ہونے والے ایم ڈی واسا عامر عزیز کو فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں