ارشد ندیم کا ایک اور کارنامہ

پیرس (سپورٹس نیوز) پاکستان کے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم کو فوربس کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں شامل کرلیا گیا’غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ شائع ہونے والی فوربس کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست برِاعظم میں کھیلوں اور تفریح کے میدان میں ابھرتے ہوئے ستاروں کو نمایاں کرتی ہے۔گزشتہ روز اسپاٹ لائٹ گروپ میں ارشد ندیم کے نام کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے۔پاکستان کے لیے پہلی بار انفرادی طور پر اولمپک گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کا نام فوربس 2025 کیلیے 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔28 سالہ جیولین اسٹار نے پیرس اولمپکس 2024 میں ریکارڈ 92.97 میٹر تھرو کر کے دنیا کو حیران کردیا، اس پرفارمنس کو فوربس نے اسٹننگ شو قرار دیا۔ارشد ندیم کا یہ اولمپکس میں انفرادی کھیلوں میں پاکستان کیلیے اب تک کا پہلا طلائی تمغہ ہونے کے ساتھ ساتھ گزشتہ 3 دہائیوں میں بھی پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ تھا۔اس کے علاوہ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ سمیت مختلف مقابلوں میں 5 طلائی تمغے اپنے نام کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں