چیئرمین کونسل آف لومز اونرز ایسوسی ایشن وحید خالق رامے کی والدہ انتقال کرگئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین کونسل آف لومز اونرز ایسوسی ایشن’ ایگزیکٹو ممبر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری’ سرپرست اعلیٰ میلاد کمیٹی جناح ٹائون اور ڈپٹی چیئرمین انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) فیصل آباد وحید خالق رامے کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، (انا ﷲ وانا الیہ راجعون)۔ مرحومہ نہایت خوش اخلاق’ صوم وصلوٰة کی پابند’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والی خاتون تھیں۔ مرحومہ کی میت انکی رہائشگاہ 422 اے بلاک غلام محمد آباد سے اٹھائی جائے گی اور نمازجنازہ آج 17جون بروز منگل رات 10بجے چوہڑ ماجرہ غلام محمد آباد والے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوند کریم اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں