ریلوے ٹریک پر دھماکہ

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد میں مویشی منڈی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جارہا ہے۔ریلوے حکام کیمطابق دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،کوئی جان نقصان نہیں ہوا،ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں