واٹس ایپ کی ہیکنگ اور فشنگ حملوں کا خدشہ

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک میں واٹس ایپ کی ہیکنگ اورفشنگ حملوں کا سلسلہ بڑھ گیا۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ جاری ایڈوائزری میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ حملہ آور جعلی لنکس، پیغامات اور کوڈز کے ذریعے واٹس ایپ اکانٹس تک رسائی حاصل کرتے ہیں، زیادہ ترفشنگ پیغامات، جعلی بینک لائلٹی پروگرامز یا انعامی پیشکشوں کے طور پر آتے ہیں، جعلی ملازمتوں اورسرمایہ کاری کی اسکیموں کے ذریعے صارفین کونشانہ بنایا جارہا ہے۔واٹس ایپ صارفین ہوشیار اور محتاط رہیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں، صارفین ضروری واٹس ایپ پردہری تصدیق سمیت اکانٹ کی اضافی سیکیورٹی فیچرآن کریں۔ لنکڈ ڈیوائسزچیک کرتے رہیں، غیرمانوس ڈیوائس نظر آئے تو فوری طورپر لاگ آئوٹ کریں۔پبلک یاشیئرڈ ڈیوائسز پر واٹس ایپ میں لاگ ان نہ کریں،غیرضروری سیشنز فوری ختم کریں، انعام اور سروے سے متعلق غیر متوقع لنکس پر کلک کرن سے گریز کریں،واٹس ایپ صارفین پیغام میں دیئے گئے لنکس یا نمبرز پر ہرگزاعتماد نہ کریں۔واٹس ایپ صارفین پاس ورڈز، توثیقی کوڈز یا ذاتی معلومات کسی صورت میں کسی پیغام یاکال پرظاہر نہ کریں۔ واٹس ایپ ہیکنگ پر اکانٹ غلط معلومات پھیلانے، فراڈ یا ٹیلی فون نمبرز تک رسائی کیلئے استعمال کیاجا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں