اداکارہ مشی خان کا عمر پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ مشی خان نے فنکاروں کی عمر کو بنیاد بنا کر کی جانے والی تنقید پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا 40 سال کے بعد زندگی ختم ہوجاتی ہے؟مشی خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں فنکاروں کی عمر کو نشانہ بنانے پر سخت ردعمل دیا ہے۔مشی خان نے کہا کہ پاکستان میں 40 سال کے بعد اداکاری کرنا گویا جرم بنادیا گیا ہے، جب کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں فنکاروں کی عمر پر تنقید نہیں کی جاتی۔انہوں نے کہا کہ بولی وڈ میں اب بھی کئی اداکارائیں خاصی عمر کے باوجود فلموں اور ٹی وی پروگرامز میں کام کر رہی ہیں، لیکن وہاں کوئی بھی ان کی عمر کو بنیاد بنا کر تنقید نہیں کرتا۔اداکارہ کے مطابق فلم لو گرو ایک اچھی فلم ہے اور اگر اس پر کسی پہلو سے تنقید کی جانی ہے تو وہ فلم کے معیار یا تکنیکی پہلو ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں