چاہت فتح علی خان کا اپنے نامناسب گانوں اور ویڈیوز کا دفاع

لاہور (شوبز نیوز)متنازع شخصیت چاہت فتح علی خان نے اپنے گانوں کے نامناسب لرکس اور ویڈیوز کا دفاع کردیا۔سوشل میڈیا پر مقبول گلوکار اور انٹرٹینر چاہت فتح علی خان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی متنازع ویڈیوز، گانوں اور خواتین کے ساتھ رویے پر کھل کر بات کی۔گفتگو کے دوران ان سے گانوں کے نامناسب اور ذومعنی لرکس کے بارے میں سوال کیا گیا، جس میں ان کا گانا پا پا خاص طور پر زیرِ بحث آیا، میزبان نے گانے کے الفاظ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بول عوام، بالخصوص نوجوانوں پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں