بوبی دیول کا نیا لک سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

ممبئی (شوبز نیوز)بوبی دیول نے جس طرح فلم انڈسٹری میں کامیاب واپسی کی وہ ایک مثال بن گئی ہے، انیمل فلم میں ایک مختصر لیکن شاندار کردار میں وہ تمام اداکاروں پر بھاری پڑگئے تھے۔اس فلم کے لیے انہوں نے خصوصی طور پر داڑھی بڑھائی تھی اور یہ لک ان پر جچ بھی خوب رہا تھا اور کافی عرصے تک بوبی دیول اسی لک میں نظر آتے رہے۔اب بوبی دیول نے اپنے نیکسٹ پروجیکٹ کے لیے ایک اور نیا انداز اپنایا ہے، فلم کی تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں لیکن اندازہ لگایا جارہا ہے کہ بوبی دیول اس بار ایک بالکل مختلف روپ میں نظر آئیں گے ، اس کردار کے لیے وہ اپنی جسمانی فٹنس پر بہت کام کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں