فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن شیخوپورہ روڈ کے صدر،چیئر مین ایگزیکٹو کونسل رانا فرمان خاں نے حکومت کی جانب سے ایران امریکا جنگ بندی اور امن معاہدے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کو سراہاہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کی طرف ایک مثبت پیش رفت ہے جس سے مہنگائی میں نمایاں کمی آئے گی اور حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا بہتر ہوگی۔اب کوئلہ مائن مالکان اور گڈز مالکان کو بھی کرایوں میں نمایاں کمی کر دینی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنڈانوالہ میں سابق چیئر مین میاں اصغر گوگا کے بھٹے پربھٹہ مالکان ایسوسی ایشن شیخوپورہ روڈ اور ملت روڈ کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جنرل سیکر ٹری حاجی غلام مصطفی، سینئر نائب صدر رانا شیر خاں، حاجی ثقلین بھولا، رانا عمران ، رانا ندیم، غلام فرید، میاں انور، خالد پٹواری ، حاجی شہباز، ساجد حسین پنسوتہ، رانا رئوف منج، اسرار رحمانی، میاں قربان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔




