نرسز سے غیر قانونی رقوم بٹورنے کیلئے جعلی فونز کالز کا انکشاف

لاہور (بیوروچیف) پنجاب کی نرسز سے غیر قانونی رقوم بٹورنے کیلئے جعلی فون کالز کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب بھرمیں نرسز کو نشانہ بنانے والے ایک نئے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، جہاں جعلی کالرز تبادلوں، چھٹیوں اوراستعفوں کی منظوری کے نام پر سرکاری نرسز سے غیر قانونی رقوم بٹورنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کیمطابق بعض نرسز مبینہ طورپر ان جعلی نمبرز پر رقم بھی منتقل کر چکی ہیں، جبکہ چند سرکاری اسپتالوں کی نرسز کے واٹس ایپ اکانٹس ہیک ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں