ایشین کرکٹ کونسل کیخلاف بھارت نئی چالیں چلنے لگا

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز)ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ 24 جولائی کو ڈھاکا میں شیڈول ہے لیکن بھارت نے ڈھاکا میں میٹنگ میں شرکت سے انکار کر دیا۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے اے سی سی کو وینیو تبدیل کرنے سے متعلق باضابطہ بتا دیا، میٹنگ دوسرے وینیو منتقل نہ کی تو بھارتی بورڈ میٹنگ سے دستبردار ہو سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ کا بنگلادیش میں سیاسی صورتحال کے باعث وہاں جانا مناسب نہیں، بھارتی بورڈ اگست میں بنگلادیش میں سیریز بھی ملتوی کر چکا ہے۔ایشیا کپ کے لیے 3 وینیوز کو متبادل پلان کے طور پر رکھ لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں