آسٹریلین ہائی کمیشن کے تعاون سے سمر ہاکی کیمپ کا انعقاد

کراچی (سپورٹس نیوز) اسٹار وومن اسپورٹس اکیڈمی جیکب آباد کی جانب سے ساتویں سمر ہاکی کیمپ کا آغاز اسلام آباد میں جو کے پہلی بار آسٹریلین ہائی کمیشن کے بہترین تعاون سے ممکن ہوا۔ جس میں جیکب آباد ، سکھر، خیرپور اور شہید بینظیر آباد کی خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کی تاریخ میں یہ پہلا کیمپ ہے جس میں بہترین رہائش، کھانا، تربیت ، کوچز اور ٹریول کا انتظام کیا گیا ہے نہ صرف یہ اسکے ساتھ ساتھ تمام کھلاڑیوں میں یونیفارم ، بیگ، اور مذید ہاکی میں استعمال ہونے والے سامان مہیا کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں