دو سال ڈیپریشن میں مبتلا رہی اب صحتمند ہو چکی ہوں۔ نوشین شاہ

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ نوشین شاہ اپنی بے مثال اداکاری، منفرد فیشن سٹائل اور سکرین پر دل موہ لینے والی موجودگی کے لیے جانی جاتی ہیں۔ تاہم، گزشتہ ایک سال سے وہ شوبز سے غائب تھیں جس پر مداحوں نے کئی سوالات اٹھائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اب نوشین نہ صرف دوبارہ منظرعام پر آئی ہیں بلکہ انہوں نے جرات مندی سے اپنی غیر موجودگی کی اصل وجہ بھی سب کے ساتھ شیئر کی ہے۔نوشین شاہ حال ہی میں ایک شومیں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک مشکل اور حساس پہلو پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ شدید ڈپریشن سے گزررہی تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے کام سے مکمل وقفہ لیا۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ اس ذہنی کیفیت نے ان کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔ میں ہر قسم کے جذبات سے عاری ہوچکی تھی۔ کسی دوسرے کی خوشی محسوس نہیں کر پا رہی تھی اور خود بھی اندر سے خالی خالی محسوس کر رہی تھی، نوشین نے دل کی بات کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے اپنی کیفیت پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہر چیز سے خوف محسوس ہوتا تھا حتی کہ کوئی پاس سے بھی گذرتا تو میں ڈر جاتی تھی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کئی مہینوں تک اپنے کمرے میں بند رہیں اور باہر کی دنیا سے بالکل دور رہیں۔نوشین نے بتایا کہ جیسے جیسے حالات بگڑتے گئے، انہوں نے وقت پر پیشہ ورانہ مدد لینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مکمل علاج کروایا اور آج وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں