ٹوبہ میں ابتک 2014معذور افراد کو ہمت کارڈ دیئے گئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہمدردانہ قیادت میں خصوصی افراد کی فلاح کے لیے ہمت کارڈ پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اب تک 2014 معذور افراد کو ہمت کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو ہر تین ماہ بعد 10,500 روپے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ علاج، ادویات، ویل چیئر، سماعت کے آلات، ٹرانسپورٹ میں رعایت اور فنی تربیت جیسی سہولیات بھی شامل ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا یہ اقدام خصوصی افراد کی خود انحصاری اور سماجی شمولیت کو فروغ دے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں