ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) پنجاب بھر کے نان فارمل اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع،13جولائی سے کلاسز دوبارہ شروع ہونگی حکومت پنجاب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن (آپریشنز ونگ) نے شدید گرمی اور ہوا میں نمی کے باعث پنجاب بھر کے تمام نان فارمل اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مورخہ یکم جولائی 2026کو ڈائریکٹر(آپریشنز)محمد نعیم مختار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 17جون 2026کے سابقہ نوٹیفکیشن کے تسلسل میں مجاز اتھارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ شدید موسم کے باعث طلبہ کو پیش آنے والی مشکلات سے بچایا جا سکے۔اعلامیے کے مطابق پنجاب بھر کے NFBES، NFEES اور GPE TALEEM پروگرام کے تحت چلنے والے تمام نان فارمل اسکول اب پیر، 13جولائی 2026سے دوبارہ کھلیں گے۔ڈائریکٹوریٹ نے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (خواندگی) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔




